LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد

ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران

Web Desk

25 September 2026

ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کو بین الاقوامی پروازوں اور ایئرپورٹ کی بنیادی سہولیات سے محروم کیا گیا، تو خطے کے دیگر ممالک بھی فضائی آپریشن کے لیے محفوظ نہیں رہیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ خطے میں فضائی پروازیں یا تو سب کے لیے کھلی ہوں گی یا پھر کسی کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گی۔

محمد مخبر نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسیوں پر عمل کرنے والے ہمسایہ ممالک کے رویے کو ایرانی عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق، ایران کا مؤقف بالکل واضح ہے اور خطے میں فضائی سفر یا ایوی ایشن کے حوالے سے کسی بھی قسم کے امتیازی یا تعصب پر مبنی اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بیان ایسے حساس وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی پابندیوں کے شدید دباؤ کے بعد خطے کے متعدد ممالک نے ایرانی ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندیاں یا عارضی معطلی عائد کر دی ہے۔ حال ہی میں امریکی اقدامات کے تحت ایرانی ایوی ایشن سے منسلک اہم اداروں اور 27 ایئرلائنز کو نئی پابندیوں کی زد میں لایا گیا ہے۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر عراق کے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بھی 25 ستمبر کی شب سے ایران آنے اور جانے والی تمام پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ متعلقہ اعلیٰ حکام کی سرکاری ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، اور پروازوں کی بحالی کے بارے میں نئی احکامات ملنے پر ہی ایئرلائنز کو آگاہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں بغداد ایئرپورٹ پر بھی ایرانی پروازیں معطل ہونے پر تہران نے پروازیں نجف منتقل کرنے پر غور کیا تھا، لیکن اب نجف سے بھی فضائی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ ان تمام پابندیوں کے نتیجے میں ایران کے متعدد بین الاقوامی روٹس شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم ترکی، چین اور کچھ دیگرمخصوص ممالک کے لیے محدود پروازیں تاحال جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔