LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری

Web Desk

25 September 2026

محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 60 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران اہم نوعیت کے فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے 4 جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیموں (JITs) کی تشکیل اور 21 مقدمات کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق اور کو چیئرمین بلال یاسین نے مشترکہ طور پر کی، جبکہ صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی اور معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب رانا بلال احمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی محمد علی نیکوکارہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، کمشنر لاہور، ڈی آئی جی سپیشل برانچ و سی ٹی ڈی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے جبکہ صوبہ بھر کے کمشنرز اور آر پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی۔

سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں 5 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ العمل ہے، جس کے تحت عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس نکالنے، لوگوں کو اکسانے اور ہر قسم کے ہتھیاروں کی نمائش یا لے جانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق امن عامہ کو برقرار رکھا جائے گا اور سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی سیاسی و مذہبی انتہا پسندی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ کو چیئرمین بلال یاسین اور دیگر رہنماؤں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال اور املاک کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور امن میں رخنہ ڈالنے یا عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔