ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ
Web Desk
25 September 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان حسین محبی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی عسکری دباؤ اور طاقت کے خوف سے امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے 400 کلومیٹر دور منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں، جسے انہوں نے ایرانی مسلح افواج کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز میں اپنے تزویراتی مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے، تاہم ایران کی جانب سے اعلان کردہ تمام 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا کے ساتھ یہ محاذ آرائی اسی طرح جاری رہے گی۔
ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں دوبارہ ایران پر کوئی فوجی حملہ کیا گیا تو تہران اس جنگ کا جغرافیائی دائرہ کار یکسر تبدیل کر دے گا، اور پہلے سے زیادہ مؤثر اور جدید ہتھیاروں سے دشمن کے متعدد نئے اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کے پاس ایسی تباہ کن عسکری صلاحیتیں اور ہتھیار موجود ہیں جنہیں اب تک میدانِ جنگ میں استعمال نہیں کیا گیا، اور تہران اپنے مخالفین کی جانب سے نشانہ بنائے گئے اہداف کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ اہداف کو ملیا میٹ کرنے کی سکت رکھتا ہے۔
حسین محبی کے مطابق، حالیہ ایرانی جوابی حملوں کے نتیجے میں خطے میں موجود امریکی فوجی اور انٹیلی جنس تنصیبات کو شدید نوعیت کا نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ایران کے عسکری اہداف کبھی بھی اس کے ہمسایہ برادر ممالک نہیں رہے، بلکہ ان کارروائیوں کا مرکز صرف اور صرف خطے میں موجود امریکی عسکری پوزیشنز تھیں۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع
25 September 2026
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی
25 September 2026
امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن
25 September 2026
ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ
25 September 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات
25 September 2026
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری
25 September 2026
فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی
25 September 2026
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں
25 September 2026