LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی

Web Desk

25 September 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ وہ امن و امان کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے اور صوبے کے حقیقی مسائل پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل عظیم قربانیاں دے رہی ہے، اور حال ہی میں پولیس نے ایک بڑی دہشت گردانہ کارروائی کو بھی کامیابی سے ناکام بنایا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبائی کابینہ میں مبینہ طور پر متنازع پولیس ایکٹ منظور کیا ہے، جس کے تحت احکامات کی اندھا دھند پیروی کرنے والوں کو ترقیاں دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اپنے ارکان نے بھی اس پولیس ایکٹ کے خلاف آواز اٹھائی ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ خیبر پختونخوا پولیس کو اپنی سیاسی ‘ٹائیگر فورس’ بنانے کی کوشش کی ہے جہاں من پسند لوگوں کو بھرتی کر کے ریاستی اداروں کو تباہ کیا گیا۔

صوبے کے انتظامی اور معاشی بحران پر بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں خود اضافہ نہیں کر سکتی تو کم از کم ان کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کر دے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کے پی کے ہسپتالوں کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں، جبکہ صوبائی حکومت نے کبھی سنجیدگی سے صوبے کا مقدمہ وفاق کے سامنے پیش نہیں کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ کے پی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے جہاں نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کے پاس کوئی متفقہ ایجنڈا نہیں ہے بلکہ پارٹی کے اندر مختلف گروپ بن چکے ہیں جہاں کچھ لوگ احتجاج کے حق میں اور کچھ مخالفت میں ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ پرامن احتجاج کے نام پر انتشار اور فساد پھیلاتی ہے، جبکہ اس کے برعکس جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج پرامن رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات پی ٹی آئی کے لوگوں نے کیے اور المیہ یہ ہے کہ یہ لوگ شہداء کے جنازوں میں بھی شرکت نہیں کرتے۔