ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی، کئی عمارتیں، گاڑیاں تباہ، درجنوں افراد زخمی
Web Desk
17 March 2026
مشرقِ وسطیٰ کی جنگ نے اس وقت خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے جب ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے مختلف شہروں، بشمول تل ابیب اور بیت شمیش، میں شدید تباہی مچادی۔ حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں اور گاڑیاں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور کئی مقامات پر ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق اب تک 15 فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک زخمی ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3,350 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب، علاقائی کشیدگی کے باعث صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ پڑوسی ممالک بھی براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ ایران نے بغداد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ دبئی ایئرپورٹ اور فجیرہ انڈسٹریل ایریا کے قریب ڈرون حملوں نے شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ سعودی عرب اور کویت نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے متعدد ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز کے قریب چینی ملکیت کے تیل بردار جہاز پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
7 May 2026
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کیسز میں اضافہ
30 April 2026
موٹاپے کے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت، ماہرین نے خبردار کردیا
26 April 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد آمد،اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل نے استقبال کیا
24 April 2026
23 April 2026
فٹبال ورلڈ کپ 2026: ایران نے شرکت اور مکمل تیاری کا اعلان کردیا
22 April 2026
ایران امریکا مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہیں: عرب میڈیا
19 April 2026
خلیج میں لنگرانداز جہاز حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ
18 April 2026