فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا رابطہ، امریکی حملے معاہدوں کی خلاف ورزی قرار
Web Desk
9 July 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس کے دوران انہوں نے خطے میں حالیہ امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، عباس عراقچی نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ ایران کسی بھی قسم کی امریکی جارحیت کے خلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اور ضروری دفاعی اقدام اٹھائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واشنگٹن کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی حکام اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ کی پاسداری کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو یہ اس بات کا واضح ثبوت ہوگا کہ واشنگٹن خطے میں محاذ آرائی اور جنگی پالیسیوں کے تسلسل پر قائم ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر امریکہ کی جانب سے مزید کوئی فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا اور دشمن کو اس کی حد میں رکھنے کے لیے ہر ممکن جواب دینے کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور
15 August 2026
بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا
15 August 2026
لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ
15 August 2026
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق
15 August 2026
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
15 August 2026
آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید
15 August 2026