LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف

جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر اقراء کنول اور شوہر کی عبوری ضمانت ملتوی

Web Desk

23 April 2026

لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر اقرء کنول اور ان کے شوہر اریب کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران دونوں ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری سلیم نے دلائل دیے، جس کے بعد عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کو حکم دیا کہ وہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیش کرے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل اور ریکارڈ کی طلبی کے بعد سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے اقرء کنول اور ان کے شوہر کے خلاف غیر قانونی آن لائن جوئے کی ایپلی کیشنز کو فروغ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمان نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔