اقرا کنول نے ڈکی بھائی کی ذہنی حالت کی بارے میں بڑا انکشاف کردیا
Web Desk
5 December 2025
انھوں نے بتایا کہ ’’عام لوگ حقیقت نہیں جانتے۔ ہم نے ڈکی اور عروب دونوں سے بات کی ہے۔ وہ اس وقت ایسی ذہنی حالت میں نہیں ہیں کہ لوگوں سے مل سکیں۔ انھیں وقت چاہیے۔ کسی معصوم انسان کےلیے اتنے دن جیل میں گزار کر نارمل واپس آنا آسان نہیں۔‘‘
اقرا اور اریب کا کہنا تھا کہ پوری آزمائش صرف ڈکی نے برداشت کی۔ ’’ہم کچھ بھی کہیں، ’ہم نے کیا‘ یا ’ہم نے کوشش کی‘… یہ بے فائدہ ہے، کیونکہ جیل کے سخت ترین لمحات صرف ڈکی نے جھیلے۔ ہم تصور بھی نہیں کرسکتے کہ اس نے کیا صدمہ اٹھایا۔‘‘
ان کے مطابق عروب جتوئی بھی یہی چاہتی ہیں۔ ’’ڈکی کچھ وقت صرف اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں، وہ کسی سے ملنے کے موڈ میں نہیں۔ جب وہ بہتر ہوجائیں گے، تب سب بیٹھ کر بات کریں گے۔ ابھی انھیں تنہائی، سکون اور وقت چاہیے۔‘‘ڈکی بھائی کے مداحوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر تشویش اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ کئی صارفین نے لکھا کہ تازہ معلومات سے اندازہ ہوتا ہے کہ جیل نے ان پر کتنا گہرا اثر چھوڑا۔ مداحوں نے ڈکی اور عروب دونوں کے لیے صحت اور سکون کی دعائیں بھی کیں۔
متعلقہ عنوانات
ناروے میں فیشن شو، ماڈلز نے پاکستانی اور نارویجن ملبوسات زیب تن کیے
18 October 2026
شیطان مرگیا’، تنوشری کے تبصرے پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کا ردعمل سامنے آگیا
18 October 2026
مجھے انجیکشن سے ڈر لگتا ہے، لپ فلر نہیں کروائے: اداکارہ سبینہ فاروق
18 October 2026
عمران عباس نے شوبز انڈسٹری سے دوری کی اصل وجہ بتادی
17 October 2026
یامی گوتم نے ’دھرندھر 2‘ میں مختصر کردار کےلیے بھاری معاوضہ ملنے کی حقیقت بتادی
17 October 2026
فی الحال پاکستان خواتین کے رہنے کے لحاظ سے اچھا ملک نہیں: سیمی راحیل
17 October 2026
ایرانی فلم ’مڈ ڈے میل‘ نے بوسان فلم فیسٹیول کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا
16 October 2026
اداکارہ نُصرت بھروچا کا سرجری کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا
16 October 2026