بشریٰ انصاری اور اقبال حسین کی شادی کی دلچسپ کہانی: مداح حیران
Web Desk
21 February 2026
لاہور: اداکار و ہدایت کار اقبال حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور بشریٰ انصاری کی شادی کا فیصلہ کسی روایتی رومانس کے بجائے ایک مزاحیہ مگر سنجیدہ جملے سے شروع ہوا۔ اقبال حسین کے مطابق، بشریٰ انصاری انہیں مسلسل شادی کرنے اور زندگی میں سیٹل ہونے کا مشورہ دے رہی تھیں، یہاں تک کہ انہوں نے اقبال کو امریکہ میں مقیم چند رشتوں کے بارے میں بھی بتایا۔
اقبال حسین نے بتایا کہ انہوں نے پہلے تو بشریٰ کو یہ کہہ کر انکار کیا کہ وہ اپنی موجودہ زندگی میں خوش ہیں، ان کے پاس گھر، گاڑیاں اور نوکر چاکر سب موجود ہیں۔ تاہم، جب بشریٰ نے اصرار کیا تو انہوں نے فی البدیہہ جواب دیا: “آپ بھی اکیلی ہیں، آپ ہی مجھ سے شادی کر لیں۔” اس مذاق نما پیشکش نے اس وقت سنجیدہ رخ اختیار کر لیا جب بشریٰ انصاری کی بہن اسماء عباس نے اقبال حسین کو فون کر کے ان کی سنجیدگی کے بارے میں پوچھا۔ اقبال حسین نے اعتراف کیا کہ وہ اس رشتے کے لیے بالکل سنجیدہ تھے کیونکہ انہیں ہمیشہ سے عمر میں بڑی اور میچور خواتین پسند رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026