آئی فون 18 پرو میکس کے ڈیزائن اور رنگوں سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں
Web Desk
14 June 2026
ایپل کی جانب سے نئی آئی فون 18 سیریز متعارف کرانے میں ابھی چند ماہ باقی ہیں، تاہم اس سے قبل ہی نئے ماڈلز کے حوالے سے مختلف معلومات اور تصاویر سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
حال ہی میں سماجی رابطے کی ایک ویب گاہ پر شیئر کی گئی تصاویر میں آئی فون 18 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائن کی جھلک دیکھی گئی ہے۔ تصاویر میں یہ فون مختلف رنگوں میں دکھایا گیا ہے جبکہ مختلف زاویوں سے اس کی ساخت کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
لیک ہونے والی تصاویر کے مطابق آئی فون 18 پرو میکس کا مجموعی ڈیزائن گزشتہ پرو ماڈلز سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے، تاہم اس میں چند نمایاں تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی اس بار اسمارٹ فون کو ہلکے نیلے، گہرے سرمئی، چاندی جیسے رنگ اور گہرے سرخ شیڈ میں متعارف کرا سکتی ہے۔ گزشتہ ماڈل میں مقبول ہونے والا نارنجی رنگ ممکنہ طور پر نئی سیریز کا حصہ نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایپل رواں سال اپنی مصنوعات متعارف کرانے کے شیڈول میں بھی تبدیلی کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ ستمبر میں آئی فون 18 پرو ماڈلز کو کمپنی کے پہلے فولڈ ہونے والے فون کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے پرو ماڈلز میں کمپنی کا جدید اے 20 پرو بائیونک پروسیسر نصب ہوگا جبکہ رابطے کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نیا سی 2 موڈیم بھی شامل کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ سیلفی کیمرے کے حصے میں استعمال ہونے والے متحرک جزیرے کے حجم کو بھی پہلے کے مقابلے میں کم کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026
زمین کو سیارچے سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی تجویز
2 July 2026