جوئے کی پروموشن کیس، رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانتیں منظور
Web Desk
15 December 2025
یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کے آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرنے پر انہیں عبوری ضمانت مل گئی۔
رجب بٹ اور ندیم مبارک (نانی والا) نے لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری درخواست ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں، دونوں نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت دائر کی۔رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ این سی سی آئی اے کے مقدمات درست نہیں۔دونوں یوٹیوبرز نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش میں تعاون کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت گرفتاری سے روکے۔عبوری ضمانت کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے سماعت کی، عدالت نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت 6 جنوری تک منظور کر لی
متعلقہ عنوانات
راحت فتح علی خان کو وراثتی جائیداد تنازع کیس میں ریلیف مل گیا
29 May 2026
ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کو سزا
29 May 2026
ٹک ٹاکر جنت مرزا کی عید پر گوشت پیکنگ کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
29 May 2026
معروف شاعر بشیر بدر 91برس کی عمر میں بھوپال میں انتقال کر گئے
28 May 2026
ایبولا وبا کے باعث یوگینڈا نے کانگو کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی
28 May 2026
وہ معروف اداکارائیں جو ڈاکٹر ہیں
28 May 2026
عید پر شوبز ستاروں کا خوبصورت انداز، جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر
28 May 2026
بھارتی سینئر اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
27 May 2026