LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری روسی دباؤ سے خوفزدہ ہو کر یوکرین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جرمنی شیخ نہیان بن مبارک کی مجلس میں رواداری، مکالمے اور باہمی احترام کا پیغام نمایاں

پاکستان سمیت کئی ممالک میں انسٹاگرام ڈاؤن

Web Desk

11 March 2026

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم Instagram کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں میسیجز بھیجنے اور وصول کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے، جبکہ کچھ افراد کو فیڈ لوڈ ہونے اور ایپ تک رسائی میں بھی مسائل درپیش ہیں۔

ڈیجیٹل سروسز میں خرابیوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ Downdetector کے مطابق پاکستان میں صبح تقریباً 7 بج کر 10 منٹ پر انسٹاگرام کی ایپ اور ویب سائٹ میں تکنیکی خلل کی رپورٹس سامنے آنا شروع ہوئیں، جس کے بعد مختصر وقت میں ہزاروں صارفین نے مسئلے کی نشاندہی کی۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر 13 ہزار سے زائد شکایات درج کی گئیں۔ ان میں سے تقریباً 71 فیصد شکایات ایپ کے درست کام نہ کرنے سے متعلق تھیں جبکہ قریب 20 فیصد صارفین نے سرور کنکشن کے مسائل کی نشاندہی کی۔

اطلاعات کے مطابق یہ خرابی خاص طور پر براہِ راست میسیجنگ (Direct Messaging) سروس کو متاثر کر رہی ہے جس کے باعث صارفین کو ذاتی پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ امریکا سمیت دیگر کئی ممالک میں بھی ہزاروں صارفین اسی نوعیت کے مسائل کی شکایت کر رہے ہیں۔