انسٹاگرام کا نیا اے آئی ٹول پر کام جاری
Web Desk
24 March 2026
کیلیفورنیا: میٹا کی ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اپنے پلیٹ فارم پر مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کو بڑھاتے ہوئے ایک ایسا نیا ٹول تیار کر رہا ہے جو صارفین کی اسٹوریز کو بالکل نیا روپ دے دے گا۔ اس نئے فیچر کا نام ‘اے آئی ٹرانزیشن’ (AI Transition) رکھا گیا ہے، جو اسٹوریز میں پوسٹ کی جانے والی ساکن تصاویر کے درمیان ایسی ہموار ٹرانزیشن پیدا کرے گا کہ ایک سادہ سا سلائیڈ شو متحرک ویڈیو کی طرح نظر آئے گا۔
اس فیچر کی پہلی بار نشاندہی معروف ریورس انجینئر الیسانڈرو پیلوزی نے کی ہے، جس کی اب دیگر ذرائع سے بھی تصدیق ہو رہی ہے۔ موجودہ سسٹم میں جب صارفین ایک سے زیادہ تصاویر اپ لوڈ کرتے ہیں تو وہ ایک عام ‘سلائیڈ ٹو سلائیڈ’ ترتیب میں نظر آتی ہیں، لیکن نیا اے آئی فیچر دو تصاویر کے درمیان موجود خلا کو خودکار طریقے سے پُر کر کے انہیں ایک دوسرے میں ضم (Merge) کر دے گا، جس سے تصویر بدلتے وقت جھٹکا محسوس نہیں ہوگا۔
انسٹاگرام انتظامیہ کے مطابق، یہ فیچر موجودہ ‘سیپریٹ’ (Separate) موڈ کے ساتھ ایک آپشن کے طور پر دستیاب ہوگا۔ یہ پیش رفت انسٹاگرام کی اس مہم کا حصہ ہے جس کے تحت وہ اپنے پلیٹ فارم کو ٹک ٹاک اور دیگر ویڈیو ایپس کے مقابلے میں زیادہ تخلیقی اور مصنوعی ذہانت سے لیس بنانا چاہتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026