سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہو سکتا، آج بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے،انڈس واٹر کمشنر
Web Desk
30 June 2026
پاکستان کے انڈس واٹر ٹریٹی (سندھ طاس معاہدہ) کے کمشنر سید مہر علی شاہ نے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر کسی قسم کی سیاسی گفتگو کی گنجائش نہیں اور یہ معاہدہ آج بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔
اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے کے موضوع پر منعقدہ ایک بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید مہر علی شاہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ سیاسی نہیں بلکہ خالصتاً ایک قانونی اور تکنیکی معاہدہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت یک طرفہ طور پر اسے معطل یا ختم نہیں کر سکتا، یہ معاہدہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان امن کی بنیاد ہے جس پر یکطرفہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں۔
سید مہر علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی زراعت، غذائی تحفظ اور معیشت سے جڑا ہوا ہے اور یہ 24 کروڑ پاکستانیوں کی زندگی کا معاملہ ہے۔ پاکستان اپنے حصے میں آنے والے پانی کے ہر قطرے کا تحفظ کرے گا اور اپنے قانونی حق پر کسی قسم کا دباؤ یا جبر قبول نہیں کرے گا۔
کمشنر سندھ طاس نے بتایا کہ عالمی ثالثی عدالت واضح طور پر قرار دے چکی ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر نہ معطل کر سکتا ہے اور نہ ہی ختم کر سکتا ہے۔ عدالت نے یہ ہدایت بھی کی تھی کہ بھارت مغربی دریاؤں کے قدرتی بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ یا خلل پیدا نہ کرے، کیونکہ ایسا کرنا معاہدے کی روح کے منافی ہوگا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت اگست 2023ء سے سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی بعض ذمہ داریوں پر عمل نہیں کر رہا، جو نہ صرف اس معاہدے بلکہ بین الاقوامی قوانین اور ریاستی ذمہ داریوں کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ
19 August 2026
خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی
19 August 2026
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع
19 August 2026
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی
19 August 2026
امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ
19 August 2026
سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
19 August 2026