انڈونیشیا کا کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان
Web Desk
9 March 2026
Indonesia نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی وزیر برائے ڈیجیٹل امور Meutya Hafid نے 6 مارچ کو اعلان کیا کہ اس پابندی کا اطلاق 28 مارچ سے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو آن لائن بد زبانی، نامناسب مواد، آن لائن فراڈ اور سوشل میڈیا کی لت جیسے خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے، اس لیے حکومت یہ اقدام اٹھا رہی ہے۔
اس فیصلے کے تحت 28 مارچ سے X (Twitter)، YouTube، Facebook، Instagram اور Threads سمیت دیگر ہائی رسک پلیٹ فارمز پر 16 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
تاہم انڈونیشین حکومت کی جانب سے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس پابندی کو عملی طور پر کیسے نافذ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ Australia دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے 2025 کے آخر میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔ اس کے علاوہ دنیا کے کئی دیگر ممالک بھی بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی کو محدود کرنے یا ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026