بھارت کی خوبرو اداکارہ نندی نے خودکشی کرلی
Web Desk
30 December 2025
کنڑ اور تمل ٹیلی وژن انڈسٹری کی تیزی سے ابھرتی ہوئی اداکارہ نندنی سی ایم بنگلور میں اپنی رہائش گاہ سے مردہ حالت میں پائی گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد واقعے کو خودکشی کی جانب اشارہ کرتے ہیں، تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک تحریری نوٹ برآمد ہوا ہے جسے تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ نوٹ میں نندنی سی ایم نے خاندانی دباؤ خصوصاً شادی کے معاملے پر شدید ذہنی تناؤ کا ذکر کیا ہے۔ ان کے مطابق وہ اس فیصلے کے لیے ذہنی طور پر خود کو تیار محسوس نہیں کر پا رہی تھیں جس کے باعث طویل عرصے سے پریشانی اور دباؤ کا شکار تھیں۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ نوٹ ملنے کے باوجود واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے اور کسی امکان کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔
نندنی سی ایم تمل اور کنڑ ٹیلی وژن میں اپنی شناخت بنا رہی تھیں اور حال ہی میں ایک مقبول تمل ڈرامے میں اہم کردار ادا کر چکی تھیں۔ وہ اس وقت تمل ڈرامہ “گوری” میں مرکزی کردار نبھا رہی تھیں جہاں انہوں نے کنکّا اور درگا کے دوہرے کردار سے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔ حکام نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ ڈرامے کے کسی منظر کا ان کی موت سے کوئی تعلق ہے۔
نندنی کا تعلق کوٹور سے تھا اور وہ بنگلور میں مقیم تھیں۔ انہوں نے متعدد مقبول کنڑ ٹی وی ڈراموں میں معاون کردار بھی ادا کیے تھے۔ ان کی اچانک وفات پر شوبز حلقوں اور مداحوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026