LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف

بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 برس کی عمر میں چل بسیں

Web Desk

23 April 2026

ہریانہ سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویانکا کو پیر کی رات اتر پردیش میں واقع اپنی رہائش گاہ پر دل کی تکلیف ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

دیویانکا سیروہی نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا تھا اور ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ ملک بھر میں مشہور ہو گئی تھیں۔ انہوں نے علاقائی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری، خاص طور پر ہریانوی میوزک انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی اور گلوکار معصوم شرما کے ساتھ کئی مقبول گانوں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 1.3 ملین سے زائد تھی۔

اداکارہ کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر فنکار برادری کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ دیویانکا غازی آباد میں اپنے والدین اور دادی کے ساتھ مقیم تھیں، تاہم ان کے اہل خانہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔