LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا، حفاظت کر رہا ہے: فاروق عبداللہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی کور کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حتمی اختیار بانی عمران خان کے پاس ہے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنا ہوگا: گورنر ایران کا بندر عباس کے قریب ایک اور امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے: رانا سکندر حیات ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف جنگ بندی کیلئے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ممکنہ تاریخی ملاقات سے عالمی استحکام کی امیدیں وابستہ ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز پاکستان اور قطر کا تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور مریم نواز کا جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف

بھارت: پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگیا

Web Desk

23 November 2025

بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع مانسا سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے جہاں معروف پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ایک المناک ٹریفک حادثے میں 37 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق ہرمن سدھو کی گاڑی سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرائی، تصادم اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

ہرمن سدھو نے اپنے مقبول گانے “پیپر جا پیار” سے نہ صرف بھارت بلکہ بیرونِ ملک پنجابی موسیقی کے مداحوں میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔ ان کی اچانک وفات نے بھارتی شوبز انڈسٹری، موسیقی کے حلقوں اور دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
مداح سوشل میڈیا پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ان کے فن کو پنجابی موسیقی کا ایک روشن باب قرار دے رہے ہیں