LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ

5جی ابتدائی طور پر پاکستان کے کن مقامات پر دستیاب ہوگا؟ اہم خبر آ گئی

Web Desk

12 January 2026

حکومت اور ریگولیٹری اداروں کی سرگرمیوں کے تناظر میں رمضان المبارک سے قبل 5جی اسپیکٹرم آکشن کے انعقاد کا امکان مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 5جی آکشن سے متعلق اپنی بنیادی اور تکنیکی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

پی ٹی اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اسپیکٹرم آکشن کا مکمل فریم ورک تیار ہے، جس میں نیٹ ورک انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی نیوٹرل پالیسی، کوالٹی آف سروس اور مرحلہ وار رول آؤٹ اسٹریٹجی شامل ہے۔ حکام کے مطابق 5جی اسپیکٹرم آکشن 26 فروری کو متوقع ہے۔

یہ آکشن پاکستان کی ٹیلی کام تاریخ کا سب سے بڑا آکشن ہوگا، جس میں تقریباً 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ آکشن سے حکومت کو کم از کم 630 ملین ڈالر بغیر ٹیکس آمدن متوقع ہے۔ کامیاب آپریٹرز کو 15 سال کے لیے ٹیکنالوجی نیوٹرل لائسنس جاری کیے جائیں گے جبکہ 5جی سروس کا آغاز مرحلہ وار کیا جائے گا۔