35ویں نیشنل گیمز ،پاکستان آرمی کی برتری برقرار، 20 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے
Web Desk
8 December 2025
35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی شاندار کارکرگی، 20 گولڈ میڈلز جیت کر مجموعی برتری مزید مستحکم کر لی۔
کراچی میں جاری گیمز کے تائیکوانڈو میں آرمی کے ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے9 طلائی تمغے اپنے نام کئے۔جوڈو میں بھی آرمی نے سونے کے تین میڈل حاصل کئے۔ آرمی کے مجموعی میڈلز کی تعداد29ہوگئی ہے۔
پاکستان نیوی کی سات گولڈ کے ساتھ دوسری جبکہ ائیر فورس چار گولڈ، چھ سلور اور چار برانز کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے۔سیلنگ ایونٹس میں ’ائیر فورس‘ نے چار اور نیوی نے دو گولڈ اپنے نام کیے۔ اسکواش ٹیم ایونٹ میں پی اے ایف، خیبرپختونخوا، واپڈا، بلوچستان، ریلویز اور آرمی نے اپنے حریفوں کو مات دی۔
خواتین مقابلوں میں پنجاب، آرمی اور کے پی کی ٹیمیں فاتح رہیں۔والی بال ایونٹ میں آرمی نے سندھ ، ائیر فورس نے اسلام آباد اور نیوی نے پولیس کو ہرایا۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026