پمز ہسپتال میں عمران خان کی آنکھ کا تیسرا پروسیس مکمل، بینائی تسلی بخش قرار
Web Desk
23 March 2026
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں پمز ہسپتال لایا گیا جہاں ان کی آنکھ کے علاج کا تیسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق، عمران خان کو ان کی اپنی رضامندی سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماہرینِ چشم نے انہیں تیسرا ‘اینٹی وی جی ایف’ (Anti-VEGF) انجیکشن لگایا۔
پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طبی عمل کے دوران آپریشن تھیٹر میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور طبی پروٹوکولز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔ انجیکشن لگائے جانے کے بعد میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کی بینائی کی صورتحال کو مکمل طور پر تسلی بخش قرار دیا ہے۔
طبی عمل مکمل ہونے اور میڈیکل بورڈ کی کلئیرنس کے بعد عمران خان کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی گزشتہ کچھ عرصے سے آنکھوں کے عارضے میں مبتلا تھے جس کے لیے انہیں وقفے وقفے سے ہسپتال لایا جاتا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز کے قریب چینی ملکیت کے تیل بردار جہاز پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
7 May 2026
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کیسز میں اضافہ
30 April 2026
موٹاپے کے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت، ماہرین نے خبردار کردیا
26 April 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد آمد،اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل نے استقبال کیا
24 April 2026
23 April 2026
فٹبال ورلڈ کپ 2026: ایران نے شرکت اور مکمل تیاری کا اعلان کردیا
22 April 2026
ایران امریکا مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہیں: عرب میڈیا
19 April 2026
خلیج میں لنگرانداز جہاز حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ
18 April 2026