عمران عباس مرحوم والدہ کے لیے لکھی نظم سناتے ہی آنسو روک نہ سکے
Web Desk
24 January 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس اپنی مرحوم والدہ کے لیے لکھی گئی نظم پیش کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ یہ منظر اسلام آباد میں منعقدہ ادبی تقریب ‘جشنِ جون ایلیا’ کے دوران دیکھنے میں آیا، جس نے حاضرین کو بھی جذباتی کر دیا۔
عمران عباس نے اس تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں وہ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی عید پر لکھی گئی نظم سناتے دکھائی دیتے ہیں۔ نظم کے دوران ان کی آواز بھرا گئی اور آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے، جس پر حاضرین نے خاموشی اور احترام کے ساتھ ان کے جذبات کو سراہا۔
اداکار نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں مداحوں کی محبت اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظم انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی عید کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے لکھی تھی۔ عمران عباس کا کہنا تھا کہ انہیں مداحوں کی جانب سے ملنے والی بے پناہ محبت اور تعریف نے حوصلہ دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی عمران عباس کے اس جذباتی لمحے کو سراہتے ہوئے ان سے دلی ہمدردی اور محبت کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026