عماد وسیم کی دوسری اہلیہ کے رومانوی انداز پر صارفین کی تنقید
Web Desk
11 April 2026
قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (PSL) کے گیارہویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم کو ان کی اہلیہ نائلہ راجہ نے اسٹیڈیم پہنچ کر سرپرائز دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ تاہم، اس رومانوی انداز کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کی ناراضگی کی بڑی وجہ وہ مبینہ حقائق ہیں جن کے مطابق عماد وسیم اور نائلہ کے درمیان تعلق اس وقت قائم ہوا جب کرکٹر کی اپنی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے طلاق نہیں ہوئی تھی اور وہ اپنے تیسرے بچے کی امید سے تھیں۔
انٹرنیٹ پر نائلہ راجہ، جو خود ایک لائف اسٹائل انفلوئنسر ہیں، کو ان کی سوشل میڈیا ریلز اور اسٹیڈیم میں موجودگی پر سخت جملوں کا سامنا ہے۔ اگرچہ میچ کے دوران عوام کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں تھی، لیکن نائلہ کی شرکت اور گراؤنڈ میں لی گئی سیلفی نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ صارفین نے ان کے انداز کو “نمائش” قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف نے نائلہ کو انوشکا شرما کی “سستی نقل” قرار دیا، جبکہ ایک اور صارف نے طنزیہ طور پر لکھا کہ “ایک دن عماد تمہیں بھی کسی نئے افیئر سے سرپرائز دے گا”۔
عماد وسیم کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے علیحدگی اور فوری بعد نائلہ راجہ سے شادی کے فیصلے نے کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین میں ایک تقسیم پیدا کر دی ہے۔ جہاں کچھ لوگ اسے کھلاڑی کی ذاتی زندگی قرار دے رہے ہیں، وہیں اکثریت نائلہ راجہ کی ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے خاندانی اقدار کے منافی قرار دے رہی ہے۔ فی الحال اس تنقید پر جوڑے کی جانب سے کوئی باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن سوشل میڈیا پر یہ معاملہ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026