امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب
Web Desk
4 November 2026
امریکی انتخابات میں معروف مسلمان خواتین رہنماؤں نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی نشستیں برقرار رکھی ہیں، جہاں الہان عمر اور راشدہ طلیب ایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب ہو گئی ہیں۔
ریاست منی سوٹا سے ڈیموکریٹ امیدوار الہان عمر نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کر کے ایوانِ نمائندگان میں اپنی نشست محفوظ کی، جبکہ پہلی فلسطینی نژاد امریکی کانگریس ویمن راشدہ طلیب ریاست مشی گن سے پانچویں مرتبہ رکن ایوانِ نمائندگان منتخب ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست نیو جرسی سے مسلم امیدوار آدم حماوی نے بھی کامیابی حاصل کر کے ایوانِ نمائندگان میں جگہ بنائی ہے۔
دوسری جانب ریاست کنساس میں 94 سال بعد بڑی سیاسی تبدیلی دیکھنے میں آئی جہاں ڈیموکریٹ امیدوار ایڈم ہملٹن نے سینیٹر منتخب ہو کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ اسی طرح ریاست میں 30 سال تک سینیٹر رہنے والی ریپبلکن رہنما سوزن کولنز کو ڈیموکریٹ امیدوار ٹرائے جیکسن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی 1996ء سے جاری ان کے طویل پارلیمانی کیریئر کا خاتمہ ہو گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ
5 November 2026
پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات، پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری
5 November 2026
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026