آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ، پاکستان کی سدرا نواز وکٹ کیپر نامزد
Web Desk
4 November 2025
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی کپتان جنوبی افریقہ کی لاورا وولوارٹ کو مقرر کیا گیا ہے۔
ٹیم میں بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی تین، جب کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑیوں میں سمریتی مندھانا، جیمی راڈیگز، ماریزین کیپ، ایشلے گارڈنر، دیپتی شرما، اینابیل سدرلینڈ، نڈائن ڈی کلارک، الانا کنگ اور صوفی ایکلسٹون شامل ہیں۔پاکستان کی سدرا نواز کو ٹیم کی وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جب کہ انگلینڈ کی نیٹ سیور برنٹ کو 12واں کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹیم میں چیمپئن بھارت، رنر اپ جنوبی افریقہ اور سیمی فائنلسٹ آسٹریلیا کی تین تین کھلاڑیوں کی شمولیت خواتین کرکٹ میں ان ٹیموں کی شاندار کارکردگی کی عکاس ہے
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026