LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس

ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 2026ء کا آج سے آغاز

Web Desk

12 November 2026

متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں خواتین کرکٹ کے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کا باضابطہ آغاز آج 12 نومبر سے ہو رہا ہے، جہاں ‘آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 2026’ میں پاکستان سمیت 10 ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔

آج سے شروع ہو کر 25 نومبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 30 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ پاکستانی ویمن ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے عجمان کے ‘کاروان اسپورٹس کلب کرکٹ گراؤنڈ’ اور ‘سیون ڈسٹرکٹس اسپورٹس کلب’ میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اہم افتتاحی مقابلہ آج دوپہر ایک بج کر 15 منٹ پر کاروان کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستانی ٹیم منیبہ علی کی قیادت اور عائشہ ظفر کی نائب کپتانی میں میدان میں اترے گی۔

قومی ٹیم کو گروپ بی میں بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے؛ گرین شرٹس 13 نومبر کو تھائی لینڈ، 15 نومبر کو نیدرلینڈز اور 16 نومبر کو زمبابوے کے خلاف اپنے دیگر گروپ میچز کھیلیں گی۔ دوسری جانب گروپ اے میں میزبان متحدہ عرب امارات، سری لنکا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور پاپوا نیو گنی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ یو اے ای کی خواتین ٹیم ایشا اوزا کی قیادت میں شرکت کر رہی ہے اور وہ اپنا پہلا میچ 13 نومبر کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلیں گی۔ رواں ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ پانچ مکمل رکن ممالک اور پانچ ایسوسی ایٹ رکن ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں، جبکہ گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں ٹیموں کی تعداد آٹھ سے بڑھا کر دس کر دی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق گروپ مرحلہ 18 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے بعد دونوں گروپس کی تین تین بہترین ٹیمیں ‘سپر سکس’ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سپر سکس کے مقابلے 20، 22 اور 23 نومبر کو ہوں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کی دو سرکردہ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 25 نومبر کو عجمان کے کاروان اسپورٹس کلب کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ کی خواتین ٹیم اس ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن ہے، جس نے سال 2025 میں اپنے ملک میں منعقدہ پہلے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔