ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کے بھارت سے بائیکاٹ پر آئی سی سی کا سخت ردِعمل
Web Desk
1 February 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ردِعمل دیتے ہوئے کھیل کے عالمی اصول یاد دلا دیے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ فیصلے سے آگاہ کیے جانے کا منتظر ہے۔ بیان کے مطابق کسی مخصوص میچ میں شرکت نہ کرنے کی پوزیشن کو عالمی کھیلوں کے ایونٹس کی بنیاد کے ساتھ ہم آہنگ کرنا مشکل ہے، جہاں تمام ٹیموں سے برابر شرائط پر شیڈول کے مطابق مقابلہ کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔
آئی سی سی نے واضح کیا کہ ٹورنامنٹس کی بنیاد کھیلوں کی سالمیت، مسابقت، مستقل مزاجی اور انصاف پر ہوتی ہے اور منتخب میچز میں شرکت مقابلوں کی افادیت کو متاثر کر سکتی ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آئی سی سی قومی پالیسی معاملات میں حکومتوں کے کردار کا احترام کرتی ہے، تاہم یہ فیصلہ پاکستان کے کروڑوں شائقین سمیت دنیا بھر کے کرکٹ فینز کے مفاد میں نہیں اور اس سے بین الاقوامی کرکٹ کے نظام پر اثر پڑ سکتا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق اس کی اولین ترجیح مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کامیاب انعقاد ہے، جس کی ذمہ داری پی سی بی سمیت تمام رکن بورڈز پر عائد ہوتی ہے۔
آئی سی سی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ایسا حل تلاش کرے گا جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرے۔
متعلقہ عنوانات
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026
پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
28 August 2026
پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد
28 August 2026
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں
28 August 2026
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
28 August 2026
این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
28 August 2026
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
28 August 2026