آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں شاداب خان کی برتری
Web Desk
28 October 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے کرکٹ کی نئی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے خلاف حالیہ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستان کے بیٹر و آل راؤنڈر شاداب خان نے بڑی لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بیٹرز رینکنگ کے مطابق بھارت کے شبمن گل بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستانی بلے بازوں میں سابق کپتان بابراعظم دو درجے تنزلی کے بعد نویں، سلمان علی آغا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیرہویں جبکہ فخر زمان دو درجے تنزلی کے بعد 46 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب، انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے والے شاداب خان نے بیٹنگ رینکنگ میں 32 درجے شاندار بہتری کے بعد 92 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے اسپنر راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج نے پاکستان کے ابرار احمد کو تیسرے نمبر پر دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے دو درجے ترقی پاتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے، تاہم حارث رؤف کی رینکنگ میں 9 درجے تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد وہ 29 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ عرفات منہاس نے 15 درجے ترقی کے ساتھ 68 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ پہلے اور زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ محمد نبی پانچ درجے ترقی کی بدولت تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی اس فہرست میں شاداب خان نے یہاں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 17 درجے ترقی حاصل کی ہے اور وہ اب 50 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026