روبوٹ اچانک گر کر تڑپ تڑپ کر مر گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو
Web Desk
23 August 2026
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز (روبوٹ اولمپکس) کی تیاریوں کے دوران ایک انسان نما روبوٹ غیر متوقع حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔ لائیو مظاہرے اور تربیتی دوڑ کے دوران ایک دو ٹانگوں والا ہیومنائڈ روبوٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے دوڑتے ہوئے اپنا توازن اور بریکنگ کنٹرول کھو بیٹھا اور وقت پر رفتار کم نہ کر سکنے کے باعث گدّے دار رکاوٹ سے جا ٹکرایا۔ شدید ٹکر کے نتیجے میں روبوٹ کے باڈی سٹرکچر سے چنگاریاں نکلیں اور وہ کمر کے مقام سے دوہرا ہو کر فرش پر گر پڑا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جسے 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ 22 اگست سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں 16 ممالک کی 666 ٹیمیں اور 2 ہزار سے زائد مشینیں شرکت کر رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026