LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

اداکارہ حمیرا بانو نے شادی کی خبر مداحوں سے شیئر کردی

Web Desk

25 August 2026

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے سوشل میڈیا پر اچانک اپنی شادی کی خبر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ دلکش تصاویر پوسٹ کیں، تاہم انہوں نے اپنے شریکِ حیات کی شناخت اور چہرہ راز میں رکھا ہے۔ وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ کے شوہر کا رخ کیمرے کی مخالف سمت میں ہے جس کی وجہ سے صرف ان کی پشت دکھائی دے رہی ہے۔

تصاویر کے ساتھ حمیرا بانو نے ایک جذباتی تحریر لکھی: “کبھی کبھی ہم اپنے لیے کچھ منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن اللہ ہمارے لیے کچھ اور منصوبہ رکھتا ہے اور جب رب ‘کن’ فرما دے تو پھر منزل آسان ہو جاتی ہے۔”

شادی کی خبر منظرِ عام پر آتے ہی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔ مایا خان، صباحت بخاری، منشا ملک اور عرفان موری والا سمیت متعدد فنکاروں نے ان کی نئی زندگی کی شروعات پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

حمیرا بانو نے اپنے طویل فنی کیریئر میں متعدد ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور بالخصوص ماں کے کرداروں میں بے حد مقبولیت حاصل کی ہے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ‘دیوانگی’، ‘مہرپوش’، ‘میرا رب وارث’، ‘ملالِ یار’، ‘ڈولی ڈارلنگ’ اور ‘محروم’ شامل ہیں۔