1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
Web Desk
28 September 2026
پاکستانی فیشن انڈسٹری کے معروف اور مقبول ترین ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین، جو ایچ ایس وائی (HSY) کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک خوفناک حادثے کے نتیجے میں تقریباً ایک سال تک بینائی سے مکمل طور پر محروم رہے تھے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران ایچ ایس وائی نے اپنے بچپن کی مشکلات، والدہ کی قربانیوں اور زندگی کے اس کٹھن ترین دور کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بینائی سے محرومی کی وجہ بننے والے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کے دن تھے جب وہ اور ان کا دوست افطاری کے لیے کھانا لینے باہر گئے تھے۔ واپسی پر گاڑی ان کا دوست چلا رہا تھا کہ اسی دوران اذان ہو گئی، اور جب انہوں نے کھانے کا پیکٹ کھولا تو اس سے اٹھنے والی شدید بھاپ کی وجہ سے گاڑی کے اندر ہر چیز دھندلا گئی۔
ایچ ایس وائی نے بتایا کہ جب تک ان کا دوست گاڑی کے شیشے صاف کرتا، گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے اتر گئی اور ایک حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس ٹکر کے نتیجے میں وہ زور دار طریقے سے ونڈ اسکرین سے جا ٹکرائے، اور اس حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ان کی دونوں آنکھوں کی بینائی چلی گئی۔
اچانک پیش آنے والے اس سانحے نے ان کی زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔ فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ اس ایک سال کے دوران شدید ذہنی دباؤ اور مشکلات کا سامنا رہا، لیکن اس دوران ان کے دیگر حواس (Senses) بہت زیادہ تیز ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جب آنکھیں کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں تو اللہ تعالی انسان کی دوسری صلاحیتوں کو مزید طاقتور بنا دیتا ہے؛ وہ چار کمروں کے فاصلے سے بھی اپنی والدہ کے رونے کی آواز ایسے سن لیتے تھے جیسے وہ بالکل ان کے قریب بیٹھی ہوں۔
ایچ ایس وائی کے مطابق، تقریباً ایک سال تک وہ اندھیرے میں رہنے پر مجبور رہے، جس کے بعد ان کا کامیاب علاج اور متعدد سرجریز کیں گئیں، اور طویل تکلیف دہ مرحلے کے بعد بالآخر ان کی بینائی واپس لوٹ آئی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026