چاند پر رہائش کیلئے بننے والے گھر کیسے ہوں گے؟
Web Desk
1 January 2026
مستقبل میں چاند اور مریخ پر آباد ہونے والے انسانوں کے لیے تھری ڈی پرنٹنگ سے تیار کیے جانے والے گھروں کے جدید اور منفرد ڈیزائن منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔ یہ ڈیزائن ناسا کے زیرِ اہتمام سینٹینیل چیلنج کے تحت تیار کیے گئے، جس کا مقصد گہری خلائی مہمات کے لیے پائیدار اور قابلِ عمل رہائشی ڈھانچوں کی تیاری تھا۔ یہ مقابلہ چار برس تک جاری رہا۔
مقابلے میں شریک ماہر ڈیزائنرز اور انجینئرز نے ایسے خلائی گھروں کے تصورات پیش کیے جو کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے تعمیر کیے جا سکیں۔ یہ ڈیزائن اس بات کی جھلک پیش کرتے ہیں کہ مستقبل میں خلا میں طویل قیام کے دوران انسان کس طرز کے گھروں میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔
ناسا کے مطابق ان گھروں کی تعمیر میں مقامی وسائل کو ترجیح دی جائے گی، جیسے چاند یا مریخ کی سطح پر موجود مٹی (ریگولتھ)، تاکہ زمین سے سامان لے جانے کی لاگت، وزن اور پیچیدگی میں کمی لائی جا سکے۔
ناسا کے سینئر عہدیدار اسٹیو جرزِک نے کہا کہ خلا میں انسانی موجودگی کے لیے محفوظ اور پائیدار رہائش بنیادی ضرورت ہے، تاہم خلائی جہازوں میں وزن اور جگہ محدود ہوتی ہے۔ اسی لیے ایسی ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے جس میں زمین سے لائے گئے محدود مواد کو وہاں دستیاب وسائل کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جب زمین پر ری سائیکلنگ ممکن ہے تو مریخ پر بھی اس تصور کو عملی شکل دی جا سکتی ہے۔
اگرچہ فی الحال اس بات کی کوئی حتمی ضمانت نہیں کہ یہ ڈیزائن عملی طور پر چاند یا مریخ پر تعمیر کیے جا سکیں گے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ تصورات مستقبل کی خلائی آبادکاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں اور آنے والے وقت میں انسانوں کی دوسرے سیاروں پر مستقل رہائش کی بنیاد بن سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026