سال 2025 میں کتنے پاسپورٹ جاری ہوئے؟تفصیلات آگئیں
Web Desk
5 January 2026
سال 2025 کے دوران ملک بھر میں پاسپورٹس کے اجرا کے حوالے سے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 55 لاکھ 72 ہزار 13 پاسپورٹس جاری کیے گئے، جو گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں ایک نمایاں ریکارڈ ہے۔
محکمہ پاسپورٹس کے مطابق نارمل کیٹیگری میں 32 لاکھ 75 ہزار 263 پاسپورٹس جاری کیے گئے، جبکہ ارجنٹ کیٹیگری کے تحت 18 لاکھ 39 ہزار 487 پاسپورٹس کا اجرا عمل میں آیا۔ اسی طرح فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں 2 لاکھ 76 ہزار 789 پاسپورٹس جاری کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک روزگار، اعلیٰ تعلیم اور سیاحت کے بڑھتے رجحان کے باعث پاسپورٹس کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ دفاتر کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف بڑے شہروں میں 24 گھنٹے کھلے رہنے والے پاسپورٹ دفاتر کی سہولت نے شہریوں کے لیے عمل کو نہایت آسان بنا دیا ہے، جس سے نہ صرف درخواستوں کے دباؤ میں کمی آئی بلکہ پاسپورٹس کے اجرا کی رفتار میں بھی واضح بہتری دیکھنے میں آئی۔
حکام نے مزید بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، عملے کی تعداد میں اضافے اور آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم کے نفاذ کے باعث شہریوں کو کم وقت میں بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بلا تعطل خدمات فراہم کی جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کیلئے بری خبر، عدالت نے اپیل مسترد کر دی
7 July 2026
فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!
7 July 2026
امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
7 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026