LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی امریکہ کو 7 شرائط پیش، مطالبات کی منظوری تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا فیصلہ ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو سعودی شہر جازان پر حوثیوں کا حملہ: عمارتیں اور گاڑیاں نشانہ، 2 افراد زخمی حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ ایران اور عمان میں طے پانے والی مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی: ایرانی میڈیا یمن میں حالات ابتر، امریکا صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے: یمنی سفیر چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش امریکی نمائندے کیف میں کوئی نئی تجاویز لے کر نہیں آئے، دفتر یوکرینی صدر فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار، خصوصی فوجی آپریشن نہیں روکیں گے: لاوروف علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے اور خرم آغا نیشنل پولیس بیورو تعینات ڈیجیٹل اثاثوں کے مؤثر ضابطے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے: بلال بن ثاقب

حوثیوں نے جدید میزائل بنانے کیلئے اے آئی کا استعمال کیا، رپورٹ میں انکشاف

Web Desk

13 September 2026

یمن میں حوثی باغیوں سے منسلک ایک گروپ کی جانب سے امریکی مصنوعی ذہانت (AI) کی کمپنی ‘اینتھروپک’ (Anthropic) کے اے آئی چیٹ بوٹ ‘کلاڈ’ (Claude) کو گائیڈڈ راکٹ اور بیلسٹک میزائل تیار کرنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ اینتھروپک کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق شمالی یمن میں ایک سیکیورٹی خطرے کی نشاندہی کی گئی، جہاں ایک گروپ کلاڈ چیٹ بوٹ کی مدد سے نیوی گیشن، گائیڈنس اور کنٹرول سافٹ ویئر تیار کر رہا تھا تاکہ ہتھیاروں کے تین پیچیدہ منصوبوں کو مکمل کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں میں عام موبائل فون سے کنٹرول ہونے والا گائیڈڈ راکٹ، 2 ہزار کلومیٹر سے زائد رینج کا کثیر مرحلہ بیلسٹک میزائل اور ہائپر سونک گلائیڈ وہیکل پر مشتمل میزائل سسٹم شامل تھے۔ کمپنی کے مطابق یہ کام عام طور پر درجنوں انجینئرز کی ٹیم کی محتاجی مانگتا ہے جو اس گروپ نے AI سے حاصل کیا۔ تاہم اینتھروپک نے تصدیق کی کہ اس گروپ کی جانب سے کیے جانے والے گائیڈڈ راکٹ کا تجرباتی فائر ناکام رہا اور گروپ نے راکٹ ناکامی کی وجوہات جاننے کے لیے دوبارہ کلاڈ سے رجوع کیا تھا، جبکہ فی الوقت کسی عملی ہتھیار کے مکمل تیار ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔