ہارر فلمیں دیکھنے کے شوق کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی
Web Desk
1 February 2026
کروڑوں افراد خوف کے باوجود ہارر فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں، اور اس کا تعلق براہِ راست دماغی سرگرمیوں سے ہے۔ فن لینڈ کی ٹرکو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ہارر فلمیں دیکھنے کے دوران دماغ ایسے اثرات پیدا کرتا ہے جو خوف اور جوش و خروش کو ایک ساتھ ملا دیتے ہیں۔
تحقیق میں رضا کاروں کو پچھلی صدی کی سو بہترین ہارر فلمیں دکھائی گئیں اور ان کے دماغی ردعمل کا جائزہ لیا گیا۔ محققین نے دریافت کیا کہ ہارر فلمیں دماغ کو ایک طرح سے احمق بنا کر جوش و تجسس میں اضافہ کرتی ہیں اور دماغ کے وہ حصے زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں جو ماحول میں موجود خطرے کی شناخت کے ذمہ دار ہیں۔
نتائج سے یہ بھی سامنے آیا کہ زیادہ تر افراد ہارر فلمیں اکیلے دیکھنے کے بجائے دوسروں کے ساتھ دیکھنا ترجیح دیتے ہیں، جس سے سماجی میل جول اور اندرونی جوش میں اضافہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق 72 فیصد افراد ہر چھ ماہ میں کم از کم ایک ہارر فلم دیکھتے ہیں، خواہ وہ خوفزدہ بھی ہوں، لیکن تجسس اور دلچسپی انہیں فلم دیکھنے پر مجبور کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026