ہانگ کانگ سکسز: یو اے ای نے بھارت کو6 وکٹوں سے شکست دیدی
Web Desk
31 October 2026
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیم نے ایک انتہائی یکطرفہ اور شاندار مقابلے کے بعد بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔
ہانگ کانگ کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے اس اہم میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز کے مختصر فارمیٹ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے نٹراجن نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ راہول ترپاٹھی نے 7 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔ یو اے ای کی جانب سے بولنگ میں زاہد علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ محمد فاروق اور محمد فراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کے بلے بازوں نے میدان سنبھالا اور 95 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوانے صرف 4.2 اوورز میں ہی باآسانی حاصل کر لیا۔ یو اے ای کے کپتان خالد شاہ نے حریف بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور صرف 14 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 3 شاندار چوکے اور 6 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے انش ٹنڈن نے بھی جارحانہ بیٹنگ کی اور صرف 12 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 39 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ بھارت کو اس عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ ہانگ کانگ سکسز کے کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026