پاکستانی ٹیم نے عمان کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Web Desk
1 November 2026
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم نے پلیٹ فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں قومی ٹیم نے حریف ٹیم عمان کو 18 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا اور 154 رنز بنائے۔ اس دوران قومی بیٹر عباس آفریدی نے ناقابلِ یقین اور انتہائی دھواں دھار اننگز کھیلی، جنہوں نے محض 16 گیندوں پر 73 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر تماشائیوں کو دنگ کر دیا۔
155 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 136 رنز ہی بنا سکی۔ قومی ٹیم کے باؤلرز نے میچ کے دوران انتہائی عمدہ اور نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور عمان کے بیٹرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیتے ہوئے پاکستان کو شاندار فتح سے ہمکنار کرایا۔
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026