LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی شہر ٹولیڈو میں زہریلے کیمیکل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا پوتن کا چین میں ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات پر امریکی نمائندے وٹکوف سے تبادلہ خیال کا اعلان جنگ کے خاتمے کیلئے امن معاہدے کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں:زیلنسکی ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ حوثیوں کی مدینہ منورہ کی جانب ڈرون بھیجنے اور سعودی عرب پر حملے کی تردید پشاور ہائیکورٹ کا ڈپٹی سپیکر کی گرفتاری روکنے، گھر ڈی سیل کرنے کا حکم روسی وفد کا پنجاب ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز و اکیڈمی کا دورہ، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: امریکی وزیر خارجہ جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات میں اضافے اور صنعتی مسائل کے حل پر غور حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ

یو یو ہنی سنگھ نے دبئی کو محفوظ قرار دے دیا

Web Desk

5 March 2026

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی اور ممکنہ دھماکوں کی خبروں کے باعث عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ابوظبی، دبئی، قطر اور کویت میں دھماکوں کی اطلاعات کے بعد سوشل میڈیا پر بھی افواہوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔

اس صورتحال کے دوران دبئی میں موجود معروف بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ شہر میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور دبئی مکمل طور پر محفوظ ہے۔

یو یو ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں سب کچھ بالکل ٹھیک ہے اور یہاں کا ماحول مکمل طور پر محفوظ ہے، اس لیے خبروں میں آنے والی بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔

بعد ازاں انہوں نے دبئی کے ایک اسٹوڈیو سے ایک اور ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ میوزک پر کام کرتے دکھائی دیے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ہم دبئی میں محفوظ ہیں اور کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

واضح رہے کہ یو یو ہنی سنگھ حال ہی میں پاکستانی فنکاروں وہاب بگٹی اور صاحبان کے ساتھ ایک میوزک البم بھی ریلیز کر چکے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔