سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
Web Desk
1 October 2026
سائنسدانوں نے مراکش سے ملنے والے 3 لاکھ 15 ہزار سال پرانے ابتدائی ہومو سیپینز (قدیم انسان) کا چہرہ جدید 3D ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے دوبارہ تشکیل دے دیا ہے، جس سے انسانی ارتقاء اور قدیم انسانوں کی حلیہ و ساخت کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سائنسی جریدے ‘ہیرٹیج’ میں شائع تحقیق کے مطابق چہرے کی یہ تشکیلِ نو 1960ء کی دہائی میں مراکش کے تاریخی مقام جبل اِرہود (Jebel Irhoud) سے برآمد ہونے والے فوسل ‘اِرہود 1’ اور دیگر متعلقہ باقیات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے کھوپڑی کو ڈیجیٹل طور پر مکمل کرنے کے بعد جدید انسانوں کے سی ٹی سکینز اور افریقی آبادی کے نرم بافتوں (Soft Tissues) کا موازنہ کرتے ہوئے چہرے کی دو شکلیں تیار کی ہیں؛ ایک سیاہ و سفید بلا بال اور دوسری میں جلد کی رنگت اور داڑھی کے ممکنہ عناصر شامل کیے گئے ہیں۔ تحقیق سے انکشاف ہوا کہ 3 لاکھ 15 ہزار سال پرانے اس انسان کے دماغ کی گنجائش 1,364 ملی لیٹر تھی جو جدید انسان کی ساخت سے بالکل مطابقت رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ 2017ء کی جدید ڈیشنگ تحقیق سے قبل ان فوسلز کو نیئنڈرتھل سمجھا جاتا تھا، تاہم اس پیش رفت نے ثابت کیا ہے کہ ہومو سیپینز کا ارتقاء افریقہ کے مختلف خطوں میں بیک وقت ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026