LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید امریکا کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات سینٹ کام کی آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کے بارودی سرنگوں سے ٹکرائے جانے کی تردید ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، ریپبلکنز کے لیے خدشات بڑھ گئے

ہالی وڈ سٹار ول سمتھ پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ

Web Desk

3 January 2026

لاس اینجلس: ہالی وڈ کے معروف اداکار اور گلوکار ول سمتھ پر اُنہی کے وائلن نواز نے جنسی ہراسانی اور غلط طریقے سے ملازمت سے برطرف کرنے کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق موسیقار برائن کنگ جوزف نے عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں 57 سالہ ول سمتھ اور ٹرائبل اسٹوڈیو کی انتظامیہ کو فریق نامزد کیا ہے۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ول سمتھ نے دورانِ ٹور ان کے ساتھ غیر مناسب اور شکاری رویہ اختیار کیا۔

برائن کنگ جوزف کا کہنا ہے کہ انہیں پہلی بار نومبر 2024 میں سان ڈیاگو میں ہونے والے ایک شو کے لیے بطور بینڈ ممبر ہائر کیا گیا، جہاں ول سمتھ نے مبینہ طور پر انہیں ذہنی طور پر قابو میں کرنے اور جنسی استحصال کے لیے ’’تیار‘‘ کرنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں انہیں 2025 کے ٹور اور ول سمتھ کے 20 سال بعد ریلیز ہونے والے پہلے البم بیسڈ آن اے ٹرو سٹوری پر کام کی پیشکش کی گئی، جس دوران ول سمتھ نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان ایک ’’خاص تعلق‘‘ ہے جو کسی اور کے ساتھ نہیں۔

مقدمے کے مطابق مارچ 2025 میں لاس ویگاس میں ٹور کے پہلے شو کے دوران جوزف کو ہوٹل میں قیام کے لیے کمرہ دیا گیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ کمرے میں واپسی پر وہاں غیر قانونی طور پر داخلے کے شواہد موجود تھے، جن میں بیئر کی بوتل، وائپس، کسی اور کے نام پر ایچ آئی وی کی دوا، ایک بیگ، بالی اور اسپتال کے ڈسچارج پیپر شامل تھے۔ جوزف کے مطابق ایک نوٹ بھی ملا جس سے انہیں خدشہ ہوا کہ کوئی نامعلوم شخص ان کے کمرے میں واپس آ کر جنسی عمل کا ارادہ رکھتا ہے۔

جوزف کا کہنا ہے کہ واقعہ ہوٹل سیکیورٹی اور ول سمتھ کی ٹور مینجمنٹ کو رپورٹ کرنے کے باوجود انہیں جھوٹا قرار دیا گیا اور ذلیل کیا گیا۔ چند دن بعد انہیں یہ کہہ کر ٹور سے نکال دیا گیا کہ منصوبہ بندی میں تبدیلی آ رہی ہے، تاہم بعد میں ان کی جگہ ایک اور وائلن نواز کو رکھ لیا گیا۔

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس برطرفی کے باعث برائن کنگ جوزف کو شدید ذہنی دباؤ، پی ٹی ایس ڈی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بدلے کی کارروائی، غلط برطرفی اور جنسی ہراسانی پر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، جس کا تعین جیوری کرے گی۔