LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک

حنا نیازی کا شوہر کی جانب سے بطور عیدی بڑی رقم ملنے کا انکشاف

Web Desk

25 March 2026

لاہور: معروف پاکستانی اینکر پرسن حنا نیازی نے اپنی شادی کے بعد سسرال میں گزاری پہلی عید کی خوشگوار یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی حنا نیازی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر نے عید کے موقع پر انہیں ڈالرز کی صورت میں ایک خطیر رقم بطور عیدی دی ہے۔

حنا نیازی کے مطابق، ان کے شوہر انہیں عید کی مناسبت سے شاپنگ پر لے کر گئے جہاں انہوں نے خوبصورت چوڑیاں اور دیگر تحائف خریدے، تاہم سب سے بڑا سرپرائز ڈالرز کی شکل میں ملنے والی عیدی تھی۔ اینکر پرسن نے بتایا کہ انہیں عیدی میں جتنے ڈالرز ملے، ان کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً 5 سے 6 لاکھ روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ حنا نیازی گزشتہ سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور ان کی شادی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔ مداحوں کی جانب سے حنا نیازی کی عیدی سے متعلق اس انکشاف کو دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی پہلی عید کی تصاویر کو خوب سراہا جا رہا ہے۔