ہر لمحہ انہیں یاد کرتی ہوں، ہیما مالنی دھرمیندر کی جدائی پر دل گرفتہ
Web Desk
25 February 2026
بالی ووڈ کے ‘ہیمین’ دھرمیندر کو بچھڑے تین ماہ بیت گئے ہیں، لیکن ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ہیما مالنی آج بھی اس صدمے سے نڈھال ہیں۔ حال ہی میں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (BAFTA) کی 79 ویں تقریب میں دھرمیندر کو ان کی عالمی فنی خدمات پر خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جس پر ہیما مالنی نے فخر اور دکھ کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
ہیما مالنی نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا:”میں آج بھی اس حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہی کہ وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔ میں ہر لمحہ خود سے سوال کرتی ہوں کہ کیا وہ واقعی چلے گئے؟ اور میں ان سے دوبارہ کب ملوں گی؟”انہوں نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ دھرمیندر کی مقبولیت سرحدوں کی قید سے آزاد تھی اور وہ اکثر جان بوجھ کر ایک ساتھ فلمیں سائن کیا کرتے تھے تاکہ شوٹنگ کے بہانے زیادہ وقت ساتھ گزار سکیں۔
24 نومبر 2025ء (89 برس کی عمر میں)۔عالمی اعزاز: فروری 2026ء میں بافٹا (BAFTA) کی ‘ان میموریم’ کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔آخری رسومات: ممبئی کے پون ہنس شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں، جہاں بالی ووڈ کی تمام بڑی شخصیات نے شرکت کی۔دھرمیندر کی وفات سے بھارتی سنیما کا ایک سنہرا باب ختم ہو گیا ہے، مگر ہیما مالنی کے مطابق ان کی یادیں اور ان کا فن ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026