ہرش وردھن اور سنجیدہ شیخ ایک ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں؟ مماثل تصاویر نے ڈیٹنگ کی افواہیں بڑھا دیں
Web Desk
8 August 2026
بالی ووڈ اداکار ہرش وردھن رانے اور معروف اداکارہ سنجیدہ شیخ کی الگ الگ شیئر کی گئی انسٹاگرام تصاویر نے ایک بار پھر ان کے درمیان مبینہ تعلقات اور ڈیٹنگ کی افواہوں کو گرم کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں نے پونے کے قریب خوبصورت مقام پنسیت (Panshet) میں چھٹیوں کے دوران لی گئی تصاویر اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔ اگرچہ دونوں نے اپنی پوسٹس میں ایک دوسرے کو ٹیگ یا ذکر نہیں کیا، تاہم مداحوں نے باریک بینی سے نوٹس کیا کہ دونوں کی تصاویر کا پس منظر، ماحول اور یہاں تک کہ ناشتے میں موجود چائے اور آملیٹ کی تصاویر بھی بالکل ایک جیسی تھیں۔ اس مماثلت نے سوشل میڈیا پر ان کے ایک ساتھ سفر کرنے اور رشتہ ازدواج یا ڈیٹنگ میں ہونے کی افواہوں کو دوبارہ جلا بخش دی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب دونوں کو ایک ساتھ جوڑا جا رہا ہو۔ اس سے قبل 2023ء میں بھی گِر فاریسٹ (Gir Forest) میں سفاری کے دوران دونوں کی الگ الگ تصاویر کے پس منظر میں ایک ہی جیپ دکھائی دینے پر ڈیٹنگ کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم، ہرش وردھن رانے اور سنجیدہ شیخ نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھا ہے اور اب تک اپنے رشتے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اُڑاتے ہیں: سنیتا مارشل
15 September 2026
دوبارہ ماں بننے کا تجربہ ایمان و بھروسے کیساتھ قبول کر رہی ہوں: ماہرہ خان
15 September 2026
ٹرمپ کے بیٹے کی شادی میں پوتن کے قریبی ساتھی نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے
15 September 2026
سڈنی سوینی کے بولڈ اسپورٹس اشتہار پر کھلاڑیوں کا اعتراض، خواتین کی نمائندگی پر نئی بحث
15 September 2026
جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش بزنس مین کیمرون اورلی سے دوسری شادی کرلی
15 September 2026
ندا یاسر کی بیٹی سیلا ڈیجیٹل کریئٹر بن گئیں، پہلی ہی ویڈیو میں دلچسپ انکشافات
14 September 2026
مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
14 September 2026
کترینہ کیف کیریئر کے شروع میں ڈانس میں صفر تھیں: بھارتی کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف
14 September 2026