LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک

ہیری پوٹر سیریز کا ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟

Web Desk

26 March 2026

مشہورِ زمانہ ‘ہیری پوٹر’ سیریز کے مداحوں کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، وارنر برادرز ڈسکوری نے ایچ بی او (HBO) کے تعاون سے نئی ٹی وی سیریز کا پہلا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا ہے۔ ‘ایچ بی او میکس یوکے’ کے لانچ ایونٹ کے دوران کیے گئے اس اعلان کے مطابق، یہ ریبوٹ سیریز کرسمس 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔

سیریز کا پہلا سیزن ’ہیری پوٹر اینڈ دی فلوسفر اسٹون‘ کے عنوان سے پیش کیا جائے گا، جس میں اصل فلمی سیریز کے مشہور ‘گولڈن ٹرایو’ یعنی ہیری پوٹر، ہرمیون گرینجر اور رون ویسلی کی جگہ بالکل نئے اداکاروں کو متعارف کروایا گیا ہے۔ ٹیزر میں ہیری پوٹر کی اسکول میں مشکل زندگی سے لے کر ‘ہوگ وارٹس’ اسکول آف وچ کرافٹ اینڈ وزرڈری سے آنے والے زندگی بدل دینے والے خط تک کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

کاسٹ کی تفصیلات کے مطابق، ہیری پوٹر کا مرکزی کردار اسکاٹش اداکار ڈومینک میک لاؤگلن ادا کریں گے۔ دیگر اہم اداکاروں میں الیسٹیر اسٹاؤٹ (رون)، اریبیلا اسٹینٹن (ہرماینی)، جان لتھگو (ڈمبلڈور)، جینیٹ میک ٹیئر (میکگونگل) اور پاپا ایسییدو (اسنیپ) شامل ہیں۔ اگرچہ ٹریلر نے جادوئی دنیا کی یادیں تازہ کر دی ہیں، تاہم بعض ناقدین نے ابتدائی ردعمل میں اسے اصل فلمی سیریز کے مقابلے میں کم متاثر کن قرار دیا ہے۔