شادیوں کے سیزن میں دلہنوں پر تنقید، ہانیہ عامر اور مایا علی کا ردعمل سامنے آ گیا
Web Desk
3 February 2026
اداکارہ ہانیہ عامر اور مایا علی نے شادیوں کے سیزن کے دوران سوشل میڈیا پر دلہنوں کے لباس اور انداز پر غیر ضروری تنقید کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر بیان میں کہا کہ فیشن کا تجزیہ اور تنقید صرف رن ویز، ریڈ کارپٹس اور کمرشل فیشن تک محدود ہونی چاہیے، جبکہ حقیقی دلہنوں کے شادی کے لمحات کو ریویو یا درجہ بندی کا موضوع نہیں بنایا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق شادی کا دن ذاتی اور جذباتی ہوتا ہے، جسے تنقید کے بجائے احترام اور ہمدردی کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔
اداکارہ مایا علی نے ہانیہ عامر کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ان کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا اور عوام سے اپیل کی کہ حقیقی دلہنوں پر غیر ضروری تنقید سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے تمام دلہنوں کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
یہ بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی جب حال ہی میں اداکارہ سبینہ سید کے شادی کے لباس پر سوشل میڈیا پر مختلف فیشن بلاگرز اور صارفین نے تنقیدی تبصرے کیے۔ بعض حلقوں نے دلہن کے لباس کو ایسے زیرِ بحث لایا جیسے وہ کسی عوامی فیشن ایونٹ کا حصہ ہو۔
شادیوں کے سیزن میں اس نوعیت کی تنقید ایک معمول بنتی جا رہی ہے، جس پر شوبز شخصیات اور صارفین کے درمیان اختلافِ رائے بھی دیکھا جا رہا ہے۔ کئی افراد کا کہنا ہے کہ ذاتی تقریبات کو عوامی تنقید سے الگ رکھا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026