LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ، کم از کم دس افراد ہلاک،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز میں لڑائی، 24 گھنٹوں میں 68 ہلاکتیں اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 17 دہشت گرد ہلاک، 9 جوان شہید، بھاری اسلحہ برآمد شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ، لہو رائیگاں نہیں جائے گا: صدر، وزیراعظم امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی

اداکارہ ہانیہ عامر نے باکسنگ کی ٹریننگ بھی شروع کر دی

Web Desk

17 September 2026

پاکستان کی معروف اور مقبول ترین اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈراموں، فلموں اور گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد اب باقاعدگی سے باکسنگ کی باضابطہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ باکسنگ رِنگ میں شدید مشقیں اور تربیت حاصل کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ہانیہ عامر کو ‘ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن’ (WBO) کے یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر خود باکسنگ کی پیشہ ورانہ تربیت دے رہے ہیں۔

انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو کسی کمرشل، فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ کا حصہ نہیں ہے، بلکہ ہانیہ عامر کو ذاتی طور پر باکسنگ کا بے حد شوق ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہانیہ عامر مکمل سنجیدگی کے ساتھ اس کھیل کو اپنا رہی ہیں اور ان کی پہلی باضابطہ رِنگ فائٹ (Ring Fight) کا جلد ہی رسمی اعلان کیا جائے گا۔