دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی
Web Desk
14 March 2026
ملتان کے معروف حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی ایک طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کر لی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد اس سے قبل بھی اپنی متعدد شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔ چند سال قبل انہوں نے معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی بتایا جاتا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ حکیم شہزاد اب تک مجموعی طور پر پانچ شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور معلومات کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ افراد کم عمر لڑکی سے شادی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ بعض لوگوں نے اس معاملے کے قانونی اور سماجی پہلوؤں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
تاہم اس معاملے پر تاحال حکیم شہزاد کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026