حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے تین ناموں کی وجہ بتا دی
Web Desk
2 January 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے مختلف ناموں کے استعمال سے متعلق مداح کے سوال کا جواب دے دیا ہے۔ حبا بخاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا سے جڑے معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ انسٹاگرام پر ان کے تین نام—حبا قادر، حبا بخاری اور حبا آریز—کیوں استعمال کیے جاتے ہیں اور انہیں کون سا نام زیادہ پسند ہے؟ اس پر حبا بخاری نے وضاحت کی کہ بخاری ان کا کاسٹ نام ہے جبکہ قادر ان کے والد کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آریز کا نام انہوں نے آفیشلی تبدیل نہیں کیا کیونکہ اس کی ضرورت محسوس نہیں کی، تاہم انہیں بخاری کہلوانا پسند ہے اور دوست بھی انہیں بخاری صاحبہ کہہ کر پکارتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ والد کا نام ہمیشہ ساتھ ہونا چاہیے اور اسے تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر کے ساتھ اسکرین پر خود کو زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے اور ان کے خیال میں ڈراموں میں کوئی اور ان کے ساتھ اتنا اچھا نہیں لگتا۔
حبا بخاری نے شہرت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیم کے معاملے میں ان کا اصل ٹرننگ پوائنٹ ابھی تک نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں کی یادداشت بہت مختصر ہوتی ہے، ان کا پہلا ڈرامہ زیادہ نوٹس نہیں کیا گیا، پھر ایک اور ڈرامہ آیا اور اس کے بعد ایک سال کا وقفہ آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اداکارہ کچھ عرصے کے لیے نظر نہ آئے تو لوگ سوال کرنے لگتے ہیں کہ آیا وہ اداکاری کر رہی ہیں یا شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑ چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026