LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف اٹلی: مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں یمنی فوج کی 736 کارروائیاں، حوثیوں کے 307 کمانڈر اور جنگجو ہلاک سعودی عرب کے صنعا پر فضائی حملے، 11 حوثی باغی ہلاک سعودی عرب میں حوثیوں کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلز فضا میں ہی تباہ سرگودھا: گرفتار ٹیچر کے موبائل سے درجن سے زائد کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد لاڑکانہ: پیٹرول پمپ میں خوفناک آتشزدگی، آئل ٹینکر سمیت متعدد گاڑیاں جل کر راکھ

ایلون مسک کی اے آئی کمپنی xAI کے خلاف مقدمہ، گروک پر ڈیپ فیک نازیبا تصاویر بنانے کا الزام

Web Desk

16 January 2026

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کمپنی xAI ایک سنگین قانونی تنازعے کی زد میں آ گئی ہے، جہاں ایشلی سینٹ کلیئر نے کمپنی کے چیٹ بوٹ گروک کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

درخواست گزار کا الزام ہے کہ گروک نے ان کی جعلی مگر حقیقت سے قریب تر نازیبا اور جنسی نوعیت کی تصاویر تیار کر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پھیلائیں، جو ڈیپ فیک مواد کے زمرے میں آتی ہیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق یہ تصاویر بچوں اور بڑوں دونوں کی شکل میں بنائی گئیں، جن میں بعض مواد کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گروک متاثرین کو برہنہ اور جنسی استحصال کا نشانہ بنانے والا ٹول بن چکا ہے۔

ایشلی سینٹ کلیئر کے مطابق انہوں نے ان تصاویر کی شکایت ایکس انتظامیہ کو کی، جس پر ابتدائی طور پر یقین دہانی کرائی گئی کہ مزید ایسا مواد تیار نہیں ہوگا، تاہم بعد میں ان کا اکاؤنٹ ڈی مونیٹائز کر دیا گیا اور مزید نازیبا تصاویر سامنے آئیں۔

وکیل کیری گولڈبرگ کے مطابق یہ مقدمہ مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کو روکنے اور قانونی حدود کے تعین کے لیے ایک اہم کیس ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ مقدمہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایشلی سینٹ کلیئر اور ایلون مسک کے درمیان اپنے بیٹے رومولس کی تحویل سے متعلق قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔