LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل امن منصوبے پر مثبت پیش رفت: 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے: دفتر خارجہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل پیٹرول پر لیوی بھتہ ٹیکس، فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے,حافظ نعیم الرحمٰن امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت کشمیر کی حکومت و مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں: بلاول بھٹو زرداری سورینج کان حادثہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، 34 لاشیں نکال لی گئیں ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر لیا بھارت نے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری عمانی ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر پر نامعلوم سمت سے حملہ گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں سکول اور کالج کھل گئے

گووندا کو اگلے جنم میں شوہر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتی، اہلیہ سنیتا آہوجا

Web Desk

9 November 2025

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گووندا ایک اچھے بیٹے اور بھائی تو ہیں، مگر ایک اچھے شوہر ہرگز نہیں، اور وہ اگلے جنم میں انہیں شوہر کے طور پر دیکھنا نہیں چاہتیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی، گووندا کی ماضی کی غلطیوں اور ایک اسٹار کی بیوی ہونے کی مشکلات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ “انسان کو خود پر قابو رکھنا سیکھنا چاہیے، جوانی میں سب سے غلطیاں ہوتی ہیں، ہم دونوں سے بھی ہوئیں، مگر عمر کے ایک حصے کے بعد ایسی غلطیاں کرنا ٹھیک نہیں لگتا۔”

سنیتا نے بتایا کہ اختلافات کے باوجود ان کے بچوں سے محبت نے انہیں مضبوط رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ “گووندا کی سوچ الگ ہے اور میری الگ، میں آج صرف اپنے بچوں کی محبت کی وجہ سے زندہ ہوں، ہمیشہ محسوس کرتی ہوں کہ میرے بچے صرف مجھ سے ہی پیار کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “گووندا ایک ہیرو ہیں، وہ بیویوں سے زیادہ ہیروئنوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ ایک اسٹار کی بیوی بننے کے لیے عورت کو بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے، دل کو پتھر کا بنانا پڑتا ہے، اور مجھے یہ سمجھنے میں 38 سال لگے۔”

انٹرویو کے آخر میں سنیتا آہوجا نے کہا کہ “گووندا بہت اچھے بیٹے اور بھائی ہیں لیکن اچھے شوہر بالکل نہیں، میں انہیں اگلے جنم میں بھی شوہر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہوں گی۔”